گاندربل//ناگہ بل رنگل سڑک کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے لوگوں میں سخت غم و غصہ اور ناراضگی پائی جارہی ہے۔یہ سڑک ایک کلومیٹر پر مشتمل ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نہ ہی سڑک کی مرمت کا کام کیا جاتا ہے اور نہ ہی سڑک کے کناروں پر جمع گوبر کے ڈھیر ہٹانے کا کوئی بندوبست کیا جاتا ہے۔اس رابطہ سڑک پر جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈپیدا ہوگئے ہیں اور دھوپ میں دھول سے لوگ پریشان ہوتے ہیں اور بارشوںمیں کیچڑ سے کپڑے گندے ہوجاتے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ پریشانی سکولی بچوں کو ہوتی ہے۔مقامی شہری منظور احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس وقت جگہ جگہ سوچھ بھارت کے تحت صفائی مہم چلائی جارہی ہے لیکن اس سڑک پر گوبر کے ڈھیرجمع ہونے ہونے سے ہر طرف بدبو پھیلی رہتی ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل ڈاکٹر پیوش شنگلا نے اس سلسلے میں کہا کہ ان معاملات کو متعلقہ محکموں کی نوٹس میں لایا جائے گا۔