کپوارہ//کسی بھی ناگہانی آفت کے دوران اس سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ میں ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر ،تحصیلدار کرالہ پورہ محمد گلزار میر ،چیف میڈیکل آ فیسر کپوارہ،ڈپٹی چیف میڈیکل آ فیسر ڈاکٹر منیر احمد خواجہ ،ڈسٹرکٹ ٹی بی آفیسر کپوارہ ڈاکٹر محمد رمضان وانی ،بلاک میدیکل آفیسر کرالہ پورہ ڈاکٹر محمد شفیع میر ،پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول کرالہ پورہ عاشق حسین پال ،ایس ایچ او کرالہ پورہ وسیم احمد بڈوکے علاوہ فائر اینڈ ایمر جنسی کے اہلکار ،آنگن واڑی ورکرو ں ،آشا ورکروں ،سکولی بچو ں اور محکمہ صحت کے ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پرنا گہا نی آ فت کے دوران ضروری اقدامات کرنے کی جانکاری دی گئی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے کہا کہ انہو ں نے ضلع کے سبھی علاقوں بالخصوص مارسری ،فرکن ،مژھل ،ورنو ،کلاروس ،فرکن اور چوکی بل جیسے دور دراز علاقوں کے لوگو ں کو ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لئے ضروری جانکاری فراہم کر نے کے لئے مہم کا اغاز کیا جائے جبکہ سکولو ں ،کالجو ں ،اسپتالو ں اور دیگر محکموں کو بھی آ فت کے دوران تدابیر کرنے کے لئے جانکاری دیں ۔اس موقع پر کہا گیا کہ کسی بھی آفت کے دوران جہا ں باقی محکمو ں کا رول ہوتا ہے وہیں پر محکمہ صحت کا اہم رول بنتا ہے کہ وہ مصیبت زدہ لوگو ں کو طبی امداد پہنچائیں ۔