عاصف بٹ
کشتواڑ// سوموار کی دوپہر کشتواڑ ضلع کے ناگسینی علاقے میں آگ کی ہولناک واردات میں کئی جانوروں سمیت گائوخانہ جل کر خاکستر ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق بلاک ناگسینی کے سیری بھاتن علاقے میں کنج لال ،لکشمی چند و شیر سنگھ کے گائوخانوں میں اچانک آگ نمودار ہوئی ۔ آگ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوںو پولیس نے بچائو کاروائی عمل میں لائی تاہم آگ اسقدر ہولناک تھی کہ اس پر قابو پانا ناممکن تھا۔ اگرچہ فائر سروس گاڑیوں کو بھی بھیجا گیاتھا تاہم یہ علاقہ سڑک سے کافی دور ہے جسے فایر سروس کی گاڑیاں جائے موقعہ پر نہ پہنچ سکیں۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ آگ کی واردات میں کئی جانور اندرہی جھلس کر مرگئے تاہم کتنے جانور تھے اسکے بارے میںکچھ معلوم نہ ہوسکا ۔