سرینگر// پانپور سے لال چوک تک نیوٹرانسپورٹ کمپنی آج سے نان اسٹاپ بس سروس شروع کرے گی۔اس بات کافیصلہ بدھ کو ٹرانسپورٹ کمپنی نے کیا۔کمپنی کے صدرشبیراحمدبٹ نے کہاکہ انہیں یہ شکایات موصول ہورہی تھیں کہ کئی منی بس ڈرائیورجگہ جگہ رکنے کے علاوہ بہت آہستہ سے گاڑی چلاتے ہیںجس کی وجہ سے مسافروں کاقیمتی وقت ضائع ہوتاتھا۔انہوں نے کہا کہ اس لئے کمپنی نے فیصلہ کیاکہ کدلہ بل سے لال چوک تک عوام کی دیرینہ مانگ کے پیش نظر نان اسٹاپ بس سروس شروع کی جائیگی۔شبیراحمدنے کہاکہ ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف ڈل گیٹ اور درنگہ بل پانپور میں ہی گاڑیوں کوروکیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی راحت کیلئے نان سٹاپ بس سروس صبح وشام چلا کرے گی۔انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کسی قسم کی کوئی شکایت ہو تو9622532006پررابطہ کریں۔