عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں سب ڈویژنل ایگریکلچر آفیسر مڑواہ و پاڈر نے نامیاتی کھیتی پر 5روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔پروگرام کا افتتاح چیف ایگریکلچر آفیسر کشتواڑ امجد حسین ملک نے کیا ۔ضلع کشتواڑ میں آرگینک فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا کے تحت تربیت کا اہتمام کیا گیا تھا جس کا مقصد توسیعی افسروں فیلڈ اہلکاروں کو آرگینک فارمنگ میں جدید ترین ترقیوں اور تکنیکوں سے آگاہ کرنا تھا۔ چیف ایگریکلچر آفیسر کشتواڑ نے صارفین کی صحت کے لیے خوراک کے معیار کو بڑھانے اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں نامیاتی کاشتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔امجد حسین ملک نے ملک کے کھانے کے معیار کو بڑھانے میں آرگینک فارمنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے کام میں نتائج پر مبنی طریقوں پر توجہ دیں۔ تکنیکی سیشن کی قیادت ضلع زراعت افسر کشتواڑ ،سب ڈویژنل ایگریکلچر آفیسر مڑواہ اور سب ڈویژنل ایگریکلچر آفیسر پاڈر نے کی۔پروگرام میں 100سے زائد افسران ،عہدیداران وکسانوں نے شرکت کی۔