عظمیٰ نیوزسروس
اننت ناگ//کرشی وگیان کیندر اننت ناگ جوشیرکشمیرزرعی یونیورسٹی سے منسلک ہے،میں جمعہ کو’نامیاتی میوہ پیدوار۔آگے کی راہ‘پرچارروزہ تربیتی پروگرام شروع ہوا۔اپنے افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر آئی اے میر نے شرکاء کاخیرمقدم کیا اور کہاکہ یہ ایک اہم پہل کی شروعات ہیں۔یہ تربیتی پروگرام زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نذیراحمد گنائی کی نگرانی میں ہورہا ہے۔اس موقعہ پرڈاکٹر اشتیاق احمدخان ہیڈکے وی کے اننت ناگ اورکورس کارڈنیٹر پر عالمی سطح پرنامیاتی خوارک کی مانگ میں اضافے کواجاگر کیااورکہا کہ نامیاتی کاشت کاری کو اپنانے کی ضرورت وقت کاتقاضاہے۔ڈاکٹرخان نے نامیاتی میوہ جات کی پیداوارکے مختلف پہلوئوں پرروشنی ڈالی جن میں جموں کشمیر پرتوجہ مرکوزتھی۔تربیتی پروگرام کا مقصدشرکاء کو نامیاتی میوہ جات کے مستحکم زرعی طریقوں کی جانکاری دینا ہے۔