مرحبا صد مرحبا صدر مرحبا
آپ ہیں شرم و حیاء کےآشیاں
علم و حکمت آگہی کے یہ ہُنر!
حضرتِ رحمٰں ہوا ہے مہربان
آہٹوں میں کیا عجب حُسنِ حیا
آنکھ بھی اخلاص کی ہے ترجماں
دیکھ کر بے مثلِ اسلوبِ وفا
روحِ اطہر فاطمہؓ کی شادماں
جان لیتی ہو حقیقت عجز کی
نامِ فرحت دیکھ لو ہے درمیاں
ہے دُعا میری یہی ہر اک پہر
آپ کو حاصل ہو رحمت بے کراں
طفیل شفیعؔ
سنٹرل لائبریری
گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر
موبائل نمبر؛9541186172