اندور// معروف شاعر راحت اندوری کا کورونا سے متاثر ہونے کے بعد منگل کو یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ وہ 70 برس کے تھے۔
راحت اندوری کے انتقال کی تصدیق اروند انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (سیمس) نے کی ۔ سیمس کے ترجمان نے بتایا کہ راحت اندوری کو کافی سنگین حالت میں علاج کے لئے سنیچر کی شب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آج علاج کے دوران انہیں تین بار دل کا دورہ پڑا ۔ اس دوران دوپہر تقریباً ساڑھے چار بجے انہوں نے دم توڑ دیا۔
راحت اندوری کے انتقال کی خبر سے اندور سمیت ملک اور دنیا میں ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔