سرینگر// جماعت اسلامی سے وابستہ خاتون مبلغ غلام فاطمہ 24اگست کو انتقال کرگئیں ۔غلام فاطمہ سید محمد شفیع نواب بازار کی اہلیہ تھیں جبکہ وہ شاہ آباد ڈورہ کے نامور شہری خواجہ اکرم علی زیلدار کی دختر اور بیروکریٹ خواجہ محمد حسین کی ہمشیرہ تھیں ۔حریت (گ)چیرمین سید علی گیلانی نے سید محمد شفیع شاہ کی اہلیہ کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے حق میں دُعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ خاندان کے ساتھ میرے قریبی تعلقات رہے ہیں اور میں ان کے اس غم میں برابر کا شریک ہوں۔ گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردس میں جگہ اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا کرے۔ دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے کہا کہ غلام فاطمہ قریبی حلقوں میں ممی کے نام سے جانی جاتی تھیں اور ایک پاک باز مسلمہ تھیں جنہوں نے میدان اشاعت اسلام میں ملت مظلوم کی بے انتہا خدمت کی اور کم سنی سے برابر اپنی صحت بگڑنے تک اسلام کی اشاعت میں لگی رہیں۔نسرین نے کہا کہ فاطمہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے الفاظ کم پڑتے ہیں۔ غمزدہ خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نسرین نے کہا کہ پوری دختران ملت سوگوار کنبے کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔انہوں نے کہا کہ غلام فاطمہ کا دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی سے خصوصی قرابت تھیں۔سجادہ نشین درگاہ کرالہ پورہ سید علی اندرابی ،سجادہ نشین خانیار شریف سید خالد حسن گیلانی ،انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو ،حاجی غلام رسول میر ڈورو ،ابو طارق غلام نبی میر ڈورو ،ایڈوکیٹ شیر علی بودا ،