پلوامہ //نائن سنگم میں جمعہ کی شام نا معلوم اسلحہ برداروں نے ایک جوان سال خاتون کو گولیاں مادیں ، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوئی۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ نا معلوم اسلحہ بردار نائن بٹہ پورہ نامی مذکورہ گائوں میں نمودار ہوئے اور انہوں نے ایک جوان سال خاتون بی با اختر زوجہ محمد یوسف متو ، جسکی عمر قریب50برس کے لگ بھگ تھی، کو گولیاں ماردیں جس کے باعث وہ شدید طور پر زخمی ہوئی۔اسے اگر چہ بجبہاڑہ اسپتال لیجایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی۔اسکی ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔