سوپور+پلوامہ//سوپور کے مضافاتی گائوں میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا جبکہ واقعہ میں اُس کی اہلیہ شدید طور پر زخمی ہوئی ادھر پولیس سٹیشن پر جمعہ کی شام جنگجوئوں نے گرینیڈ پھینکا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔بمئی سوپور میں رات دیر گئے ہتھیار بند افراد محمد اشرف میر کے گھر میں داخل ہوئے اور اُس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ وہ شدید طور پر زخمی ہوا لیکن ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔ اس واقعہ میں اس کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئی جس کی حالت نازک قرار دی جارہی ہے۔ ادھر مشتبہ جنگجوئوں نے پولیس تھانے کی طرف ہتھ گولہ پھینکا جو زار دار دھماکہ سے پھٹ گیا۔اس موقعہ پر پولیس سٹیشن کی ھٖاظت پر مامور عملے نے ہوا میں چند فائر کئے۔دھماکے اور فائرنگ سے قصبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کچھ دیر کیلئے لوگوں کی آواجاہی رک گئی۔حملے کے بعد فورسز اہلکار یہاں پہنچ گئے اور آس پاس علاقے کا جائزہ لیا۔ تاہم اس واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔