یو این آئی
سرینگر// خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر حکام نے بانڈی پورہ ضلع کے تلیل اور گریز علاقوں کے سکولوں میں ہفتے کو کلاس ورک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ گریز کی جانب سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا کہ نا مساعد موسمی صورتحال کے پیش نظر تلیل تحصیل کے سکولوں میں ہفتے کو 8ویں جماعت تک کلاس ورک معطل رہے گا۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دوران گریز تحصیل کے سکولوں میں 5ویں جماعت کلاس ورک معطل رہے گا۔واضح رہے کہ وادی کشمیر میں موسمی صورتحال خراب ہے جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہو رہی ہیں۔