بانڈی پورہ //ناتھ پورہ بانڈی پورہ کے سینکڑوں لوگوں نے نالہ مدومتی پر دوکلومیٹرباندھ کاٹنے کے خلاف احتجاج کیا ۔احتجاجی مظاہرین نے ملوثین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاج میں شامل ایک شہری ولی محمد میر نے کہا کہ انہیں اکثر اوقات سیلاب کا خطرہ لاحق رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مقامی لوگوں نے اس باندھ کو کئی مقامات پرمنہدم پایا۔میر نے کہا کہ اس صورتحال کے بعد لوگوں نے ضلع کمشنر بانڈی پورہ سجاد حسین گنائی کے دفترسے تحریری طور رجوع کیا اور ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ایگزیکٹیوانجینئر اریگیشن اور فلڈ کنٹرول کو باپت رپورٹ روانہ کیا۔ مذکورہ انجینئر نے اس ضمن میں اپنی رپورٹ بھی پیش کی ہے ۔ احتجاجی مظاہرین نے ملوثین کے خلاف کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے باندھ کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔