کنگن// گوہی پورہ گنڈ مےں محکمہ مال نے نالہ سندھ پر اےک زےر تعمےر عمارت کو منہدم کردےا ۔ نائب تحصےلدار گنڈ محمد ےوسف لون کی قےادت مےں محکمہ مال کی اےک ٹےم نے جمعہ کوگوہی پورہ رےزن کے مقام پر نالہ سندھ پرزےر تعمےر اےک عمارت کو منہدم کردےا ۔نائب تحصےلدار نے اِس کی تصدےق کرتے ہوئے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ گوہی پورہ مےں نالہ سندھ پر اےک عمارت غیر قانونی طور تعمےر کی جارہی تھی جس کو منہدم کردےا گےا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی شخص کو نالہ سندھ پر تعمےرات کھڑا کرنے کی اجازت نہےں دی جائے گی بلکہ قصورواروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔