نالہ بل نوشہرہ میں بھیانک آگ، 3مکانات خاکستر

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//نالہ بل نوشہرہ میں آگ کے ایک بھیانک واقعہ میں 3رہائشی مکانات اور اس میں موجود مال و اسباب خاکستر ہوگیا۔نالہ بل نوشہرہ میں شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث آگ لگنے سے عبدلرشید صوفی ولد توحید احمد،طارق احمد بٹ ولد عبدالخالق اور غلام رسول متو ولد عبدلرحمان کے مکانات خاکستر ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق آگ عبدلرشید صوفی کے مکان سے نمودار ہوئی جس نے پاس میں موجود مزید 2مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کے فوراً بعد مقامی لوگ،پولیس اور محکمہ فائر سروس کا عملہ آگ بجھانے کی کارروائیوں میں لگ گیا اوربروقت بچاؤ کارروائی کی وجہ سے آگ پر قابو پایا جا سکا۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کارروائی شروع کی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *