کنگن// کنگن کے پالہ پورہ میں نالہ سندھ پر واقع ایک عارضی پل خستہ ہونے کی وجہ سے ناقابل آمدورفت بن چکا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس سے پل خستہ حال ہے اور آج تک اس کی مرمت نہیں کی گئی۔ لوگوں کے مطابق اس پل پر آمدورفت جاری رہنے کے نتیجے میں کبھی بھی کوئی حادثہ پیش آسکتاہے۔انہوں نے ایس ڈی ایم کنگن حکیم تنویر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پل پرعنقریب کام شروع کرنے کی یقین دہانی کی۔بلاک ڈیولپمنٹ افسر کنگن توفیق احمد نے اعتراف کیا کہ پل خستہ حال ہے ۔انہوں نے کہا کہ پل پر خرچہ آنے کا تخمینہ لگانے کیلئے انجینئر نے جائزہ لیا ہے اور اپریل میں کام شروع ہونے کی توقع ہے۔