بھدرواہ //قصبہ کے مضافاتی علاقہ نالٹھی میں پانچ روزہ تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا، رسم افتتاح سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھدرواہ ڈاکٹر اویس احمد نے سرانجام دی۔پریس کے لئے جاری ایک ریلیز کے مطابق ٹریننگ آن یوتھ لیڈر شپ اینڈ کیمونٹی ڈیولپمنٹ ( TYLCD) نامی اس پروگرام کا اہتمام نہرو یوا کیندر سنگھٹن ڈوڈہ کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں علاقہ کے درجنوںنوجوان حصہ لے رہے ہیں۔ کیمپ میں محکمہ حیوانات کے ماہرین کی طرف سے اور امید پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو مرکزی و ریاستی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں ان اسکیموں سے استفادہ کرنے کی ترغیب دی گئی ۔