عظمیٰ نیوزسروس
ہندوارہ//ناظم زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال نے اتوار کو کپوارہ کے ہفرڈہ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے ضلع میں جامع زرعی ترقی پروگرام کے تحت ہائی ٹیک پالی گرین ہاوسز، بورویلز اور دیگرزرعی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ان علاقوں میں زرعی منظر نامے کامعائنہ کیا ۔ناظم زراعت نے ضلع کے کسانوں کے ساتھ بات چیت کی اورعلاقہ میں آلو کے بیج تقسیم کرنے کوشروع کیا۔اس موقعہ پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے ناظم زراعت نے کہا کہ جدیدتیکنالوجی ،کم قیمت کے پالی گرین ہاوسزجو جامع زرعی ترقی پروگرام کے تحت قائم کئے گئے ہیں،نے سبزی اُگانے والوں کی زندگی بدل دی ہے۔انہوں نے کسانوں کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے زراعت محکمہ کے عزم کو دہرایا۔انہوں نے کسانوں پرزوردیا کہ وہ ان پروجیکٹوں سے فائدہ حاصل کریں۔