سرینگر//ناظم زراعت نے واگذار کی گئی رقومات کے تحت ہی پروجیکٹوں کی عمل آوری کے لئے اقدامات کرنے پر زوردیا ہے تاکہ مالی مسائل جیسی کوئی صورتحال پیدا نہ ہو۔ناظم زراعت کشمیر سید الطاف اعجاز اندرابی نے ان باتوں کا اظہار افسران کی ایک میٹنگ کے دوران کیا جس میںمختلف اہم سکیموں اورپروجیکٹوں کے اخراجات اوربقایا جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹنشن عبدالرحیم سامون اور جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر اِنپُٹس کے علاوہ چیف ایگریکلچر آفیسران اوردیگر آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران اہم سکیموں بشمول آر کے وی وائی،پی ایم جی ایس وائی،این ایس ایم،این ایم او پی اورسوئیل ہیلتھ وغیرہ کے اخراجات اور بقایات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ناظم زراعت نے بجٹ اصولوں کے تحت رواں مالی سال کے آخری سہ ماہی کے دوران صد فیصد بجٹ کے استعمال کو یقینی بنانے پر زوردیا۔انہوںنے ضلع کے آفیسران کو بجٹ کے تحت واگذار کی گئی رقومات کو بروئے کار لانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے پر زوردیا۔