سرینگر //محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ نے آر پی نوگام نرسری ضلع پلوامہ کا دورہ کر کے وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے چیف ہارٹی کلچر افسر کو ہدایت جاری کیں کہ وہ نرسری میں نصب پودوں کیلئے معقول ارگیشن سہولیات دستیاب رکھیں ۔انہوں نے اس دوران باغ مالکان سے کہا کہ وہ اپنے باغوں میں مختلف اقسام کے پودے اگائیں۔ مذکورہ افسر نے محکمہ کی مختلف نرسریوں اور شوپیاں ضلع میں نئے دفاتر کا بھی معائینہ کیا ۔شوپیاں ضلع میں مختلف نرسریوں کا معائنہ کرنے کے بعد ڈائریکٹر باغبانی مطمئن نظر آئے اور محکمہ کی بہترین کارکردگی کی سراہنا کرتے ہوئے مزید بہتری لانے کی اُمید کی ۔ اُس موقعہ پر چیف ہا رٹیکلچر افسر شوپیاں نے ناظم باغبانی سے ہیرپورہ میں قائم عمارت میں سٹور ودفتر کی تعمیر کیلئے رقومات واگزار کرنے کی بھی اپیل کی۔ ڈائریکٹر نے سی ایچ او کو ہدایت دی کہ وہ ایک مفصل پروجیکٹ رپورٹ اس حوالے سے تیار کر کے پیش کریں تاکہ رقومات کا انتظام کیا جائے ۔ناظم باغبانی نے زین پورہ میں ایڈوانس سینٹر فار ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ زین پورہ کا بھی معائنہ کیا ۔جہاں سیب کے 60ہزار پودے لگائے گے ہیں اور اُمید ہے کہ اُن میں 95فیصد پودے اچھے طریقے سے اُگیں گے ۔اس دوران انہوں نے اونتی پورہ میں بھی مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا ۔