سرینگر //ناظم باغبانی کشمیراعجازاحمدبٹ نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران ترقیاتی سرگرمیوں اورمختلف اسکیموں وکیپکس بجٹ کے تحت زیرتصرف لائی جانے والے اخراجات کی حیثیت کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں وادی کے سبھی اضلاع میں تعینات چیف ہارٹی کلچرافسران اورچیف کینگ انسٹریکٹروفارم منیجربھی موجودتھے ۔ڈائریکٹرہارٹی کلچرکشمیرنے افسران پرزوردیاکہ وہ اپنے ماتحت عملہ بشمول فیلڈملازمین کومتحرک کرکے کسانوں اورمالکان باغات کودی جانے والی جانکاری میں سرعت لائیں ۔انہوں نے ڈیولپمنٹل نرسریوں میں اعلیٰ معیاری اورزیادہ پیداواروالے پودوں کی شجرکاری بڑھانے پرزوردیتے ہوئے کہاکہ زیادہ اورمعیاری پھل کے پودے فراہم کرکے ہی میوہ صنعت کی ترقی کوفروغ دیاجاسکتاہے ۔ناظم باغبانی کشمیرکاکہناتھاکہ معیاری کیڑے مارادویات کی فراہمی کوبھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ مالکان باغات اسے استفادہ حاصل کرسکیں ۔انہوں نے اسبات پرزوردیاکہ بازاروں میں وقت پرHMO'sاورمعیاری کیڑے ماردوائی کودستیاب رکھاجاناچاہئے ،اوراس ضمن میں محکمہ باغبانی کے افسروں اورفیلڈملازمین کواپناکام انجام دیناہوگا۔ڈائریکٹرہارٹی کلچرکشمیراعجازاحمدبٹ نے جوائنٹ ڈائریکٹر،چیف ہارٹی کلچرافسرسری نگراورایگزیکٹوانجینئرہارٹی کلچر پی اینڈایم کنسٹرکشن کے ہمراہ زاوورہ سری نگرمیں قائم اعلیٰ ٹیکنالوجی والی نرسری کادورہ کرکے یہاں جاری سرگرمیوں اورکام کاجائزہ لیا۔انہوں نے یہاں COEاوراخروٹ نرسری کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔