بھدرواہ //جموں سرینگر شاہراہ پر بٹوت کے قریب ایک کار حادثہ میں باپ بیٹا شدید طور پر زخمی ہو گئے ، انہیں جے ایم سی منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ نینو کار میں سوار 42سالہ کاکا رام ولد منسا رام اور اس کا 15سالہ بیٹا ساحل ساکنان بگوٹ بٹوت سے رام بن کی جانب جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر بٹوت قصبہ سے 6کلو میٹر کی دوری پر ناشری کے قریب ان کی گاڑی قابو سے باہر ہوکر 40فٹ گہرے کھڈ میں جا گری جس کے نتیجہ میں وہ دونوںشدید زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے مقامی رضاکاروں کی مدد سے انہیں نکال کر بٹوت ہسپتال پہنچایا جہاں سے انہیں نازک حالت کے پیش نظر جموں ریفر کر دیا گیا ہے ۔