بانہال // وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی طرف سے ناشری۔ چنینی فورلین ٹنل کی افتتاح کے سلسلے میں اتوار کی صبح سے ہی جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بند رہی اور کسی بھی قسم کے ٹریفک کو ادہمپور سے اگے اور ادہمپور کی طرف انے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ٹریفک زرائع نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ اتوار کی صبح پانچ بجے تک ادہمپور اور منوال وغیرہ کے علاقوں میں پہلے سے ہی رکی پڑی مال بردار ٹرکوں کو ہی وادی کشمیر کی طرف آنے کی اجازت دی گئی اور اتوار کی صبح پانچ بجے بعد شاہراہ پر ادہمپور کے سیکٹر میں کسی بھی قسم کے ٹریفک کے چلنے کی اجازت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز جموں سے سرینگر کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی لیکن وزیراعظم نریندر مودی کی آمد کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت کو محدود رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورے کے سلسلے میں اگرچہ ادہمپور اور ناشری کے درمیان ٹریفک کو چلنے کی پابندی تھی تاہم بانہال ، رام بن ، بٹوٹ اور ادہمپور – جموں کے درمیان ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی عوامی تقریب شام چھ بجے تک جاری رہی اور ان کے واپس چلے جانے کے بعد ٹریفک پر عائید وقتی پابندی کو ختم کیا جائے گا اور معمول کے ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ فورلین ٹنل کو قوم کے نام وقف کرنے کے بعد اس ٹنل سے پیر کے روز ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔