Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

نازک نہیں …مضبوط ہے عورت !

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 4, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
ایک وقت تھا جب عورت کو نازک سمجھا جاتا تھالیکن آج کی عورت کو دیکھیں تو ایسا بالکل بھی نہیں لگتا۔ عورت کو صنف نازک کہنا ایک ایسا مغالطہ ہے، جس میں مشرق اور مغرب دونوں ہی مبتلا ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ عورت جسمانی، معاشی اور معاشرتی سمیت کسی بھی لحاظ سے صنف ِ نازک کہلانے کی مستحق نہیں ہے، اس کے برعکس وہ ایک مضبوط شخصیت کی مالک ہوتی ہے۔
کسی زمانے میں خواتین کا گاڑی چلانا حیرت کی بات سمجھی جاتی تھی مگر آج آپ کسی بھی سڑک پر جائیںتو آپ کو کئی خواتین گاڑی چلاتی ہوئی نظر آئیں گی۔ خواتین کا اپنی ذاتی گاڑی چلانا تو اب عام بات ہوگئی ہے جبکہ کئی خواتین نے اب ڈرائیونگ کو اپنا پیشہ بناکر ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ خواتین ٹرک، گھر ، کمپنیاں ،ادارے اورملک چلارہی ہیں اور ان کو چلانا ٹینشن سے کم نہیں ہوتا۔ صرف یہی، نہیں مہم جوئی میں بھی خواتین مردوں سے کم نہیں ہیں۔ 
مضبوط اعصاب
ماہرین نے تحقیق کے بعد واضح کردیا ہے کہ ہر دور کی خواتین طاقت اور ارادے میں مردوں سے زیادہ مضبوط اور توانا پائی گئی ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ تاریخ کے ہر دور میں جہاں بھی خراب حالات آئے، وہاں مردوں کے مقابلے میں خواتین ہر مشکل سے نمٹنے میں کامیاب نظر آئیں۔ماہرین نے حیاتیاتی طور پر بھی خواتین کے اعصاب کو مضبوط پایا، تحقیق سے ثابت ہوا کہ بیماریوں میں خواتین کی قوت مدافعت مردوں سے زیادہ ہوتی ہے، یہی نہیں ذہنی اور نفسیاتی طور پر بھی خواتین مردوں سے بازی لے گئی ہیں۔ تحقیق کرنے والے کہتے ہیں کہ خواتین میں پاگل ہونے کی شرح مردوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
مردوں سے زیاد ہ برداشت
ایک حالیہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کسی گہرے اور شدید زخم کی صورت میں عورتوں کے زندہ بچنے کا امکان مردوں کے مقابلے میں 14فی صد زیادہ ہوتا ہے۔ امریکا کی جانزہاپکنز یونیورسٹی کے سکول آف میڈیسن میں سرجری کے پروفیسر کہتے ہیں کہ اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ عورتیں نازک اور کمزور ہوتی ہیں، مگر جہاں تک گہرے زخموں اور شدید چوٹوں کا تعلق ہے تو ان میں زندہ بچنے کی صلاحیت مردوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ ان کے اندر موت کے خلاف مزاحمت کا ایک مضبوط قدرتی نظام موجود ہوتا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں بچوں کو جنم دینا اور ان کی پرورش کرنا ہوتی ہے۔ جب کہ قدرت نے مردوں کو اس کام کے لئے نہیں بنایا۔ وہ کہتے ہیں کہ خواتین میں زخموں کا موثر اور بہتر طورپر مقابلہ کرنے کی صلاحیت ، ان میں موجود ایک خاص ہارمون کے باعث ہوتی ہے، جسے ایسٹروجن کہتے ہیں۔ ہنگامی صورت حال میں یہ ہارمون خواتین کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
بیماریوں کے خلاف مزاحمت
ماہرین کے مطابق امکانی طورپر اسی ہارمون کی وجہ سے ہی خواتین میں بیماریوں کے خلاف مزاحمت کا نظام زیادہ مضبوط ہوتا ہے اور اسی لیے خواتین ہی زیادہ تر lupus جیسے مرض میں مبتلا ہوتی ہیں کیونکہ اس مرض میں جسم کا قدرتی مدافعتی نظام ضرورت سے زیادہ متحرک ہوجاتا ہے۔ تاہم ابھی یہ تحقیق ہونا باقی ہے کہ خواتین میں شدید زخموں میں زندہ بچ جانے کے اضافی امکان کی وجہ صرف ایسٹروجن ہارمون ہے یا اس میں ٹسٹوسٹرون کا بھی عمل دخل ہے۔ ٹسٹوسٹرون مردوں میں پایا جانے والا ہارمون ہے، جو قلیل مقدار میں خواتین میں بھی موجود ہوتا ہے۔ ایک اہم حقیقت یہ بھی ہے کہ خواتین کو درد اور تکلیف کا احساس مردوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتاہے۔ اس کی وجہ ان کا قدرتی نظام ہے۔ مثال کے طورپر خواتین کے چہرے کی جِلد میں فی مربع سینٹی میٹر محسوس کرنے والے34اعصاب ہوتے ہیں جب کہ مردوں میں یہ تعداد صرف 17ہے۔پھر بھی وہ مضبوط قوت ارادی سے در د کوبرداشت کرتی ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زیڈ موڑ ٹنل کے قریب سڑک حادثہ، تین سی آرپی ایف زخمی
تازہ ترین
راجوری قصبے کی گلیاں اور نالیاں بدحالی کا شکار مقامی عوام سراپا احتجاج، انتظامیہ کی بے حسی پر سوالیہ نشان
پیر پنچال
تھنہ منڈی کے اسلام پور وارڈ نمبر 8 میں پانی کا قہر | بی آر ائو اور ٹی بی اے کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پیر پنچال
پٹھانہ تیر گائوں میں بنیادی سہولیات کی شدید قلت عام لوگوں کو پانی ،بجلی کے علاوہ فلاحی سکیموں کا فائدہ پہنچانے کی اپیل
پیر پنچال

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?