مینڈھر// نا ری نکیتن مینڈھرکی حالت انتہائی خراب ہے جہاں طالبات کو نہ ہی طعام کی اور نہ ہی قیام کی بہتر سہولت میسر ہے ۔طالبات کے ساتھ جانوروںجیسا سلوک کیاجارہاہے ۔عوام کی شکایات پرایس ڈی ایم مینڈھر شری راہل یا دو ( آئی اے ایس ) تحصیلدار مینڈھر کو موقعہ پر جانے کی ہدایت دی جس پر نا ئب تحصیلدار مینڈھر آفتا ب حسین شاہ نے موقعہ پر جا کر نا ری نکیتن کا معائنہ کیا جس دوران یہ پایاگیاکہ طالبات کو غیر معیاری کھانادیاجارہاہے اورانہیں دیگر سہولیات بھی فراہم نہیں۔ نا ئب تحصیلدار نے بتا یا کہ نا ری نکیتن کی انچارج موقعہ پر مو جود تھی جبکہ بچیوں کو پڑ ھا نے والی استا نی ڈیو ٹی پر نہیں تھی اور اس کی حا ضری لگی ہوئی تھی ۔انہوںنے مزید بتایاکہ اتو ارکی حا ضر ی بھی پہلے سے ہی لگا ئی ہو ئی تھی ۔ انہو ں نے بتا یا کہ نا ری نکیتن کے اندر27بچیا ں رہتی ہیں جبکہ موقعہ پر 14 بیڈ پا ئے گئے ۔ انہو ں نے بتا یا کہ کھا نے پینے کا سامان صرف10کلو چاول اور2کلو آٹا ،آدھا کلو کے لگ بھگ راجما ش، 50گر ام کے لگ بھگ ہلدی اورمر چ پا ئی گئی۔ انہو ں نے کہا کہ بر تنو ں کی نہا یت ہی خستہ تھی جبکہ بچیو ں کو گند ہ پانی پینے پر بھی مجبور کیا جا رہا ہے ۔انہوںنے مزید بتایاکہ عمارت اس قدر خستہ حال ہے کہ وہ کبھی بھی گر سکتی ہے ۔ انہو ں نے بتا یا کہ نا ری نکیتن کے اندر صابن اورتولئے وغیرہ بھی نہیں پائے گئے۔ نائب تحصیلدار کے مطابق گیس کی جگہ لکڑ یا ں استعمال ہو رہی ہیں جبکہ فلٹرکا استعمال بھی نہیں ہو رہا اور اسے سٹور روم میں رکھاگیاہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جب بچیو ں سے پو چھا گیا تو انہوںنے بتا یا کہ اگروہ کسی سے شکایت کریںگی تو انہیں ڈرایا دھمکایاجاتاہے اور گا لی گلو چ بھی کی جاتی ہے ۔ اس ضمن میں جب ایس ڈی ایم مینڈھر سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ رپو رٹ ان کے پا س آگئی ہے اور وہ اس پر کارروائی کریںگے ۔انہوںنے کہاکہ وہ خود بھی ادارے کادورہ کریںگے اور طالبات کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی ۔