مینڈھر// نا ری نکیتن مینڈھر میں بے سہا را لڑ کیو ں کو غیر معیا ری کھا نا کھلانے اور دیگر سہولیات سے بھی محروم رکھنے پر اخبا رات میں مسلسل خبریں شائع ہونے کے بعد ضلع سو شل ویلفیئر افسر پونچھ نعیم بھٹی نے خو د مینڈھر کا دور ہ کر کے حا لات کا جا ئز ہ لیااورریکا رڈ ضبط کر کے ناری نکیتن سپر ینڈنٹ کو تحصیل دفتر مینڈھر میں اٹیچ کر دیا ہے ۔نعیم بھٹی نے سو مو ار کو نا ری نکیتن مینڈھر کا اچانک دورہ کیا اور ریکا رڈ ضبط کر نے بعد سپرینڈنٹ کے خلاف کا رروائی کر تے ہوئے تحصیل دفتر مینڈھر میں اٹیچ کر دیا ۔ انہو ں نے کہا کہ انہوںنے موقعہ پر جاکر حالات کا جائزہ لینے کے بعد یہ کارروائی کی ہے ۔نعیم بھٹی کے مطابق نا ری نکیتن کی خستہ حا لت کو دیکھتے ہو ئے اس کی مرمت کاکام شروع کیاگیاہے اور اس کیلئے جوچیز بھی ضرورت ہوگی ،وہ مہیا کی جائے گی۔