سرینگر// نارہ بل میں مشتعل نوجوانوں کی طرف سے پتھرائو کے باعث مدراس کا ایک سیاح سر میں پتھر لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ہے۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پیر کی صبح ساڑھے 7بجے مدراس کے چند سیاح گلمرگ جارہے تھے جس کے دوران نارہ بل چوک میں کچھ نوجوانوں نے سیاحوں کی گاڑی پر پتھرائو کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پتھر شیشہ پیر کر ایک 22سالہ سیاح آر تھرومانی کی ناک اور آنکھ کے درمیان جا لگا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور اسے فوری طور پر جے وی سی لیا گیا جس کے بعد اسے صورہ منتقل کیا گیا۔رات کے قریب ساڑھے 8بجے اسکی صورہ اسپتال میں موت واقع ہوئی۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پتھرائو کے اس واقعہ میں کوئی اور سیاح زخمی نہیں ہوا۔