سرینگر//’’نارکو ٹیررزم ‘‘سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) نے وسطی، شمالی اور جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوںمیںچھاپے ڈالے۔ مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے تفتیشی ایجنسی کے اہلکاروں نے پانچ مقامات پر چھاپے مارے۔انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے ایس آئی اے میں پہلے سے ہی درج ’’نارکو دہشت گردی‘ ‘‘کیس کے سلسلے میں بارہمولہ، اننت ناگ، پلوامہ، بڈگام اورسوپور میں ڈالے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس آئی اے نے اننت ناگ کے ہردو اکڑ علاقے میں اویس گل ولد گل محمد کے گھر پر چھاپہ مارا گیاجس دوران تلاشی لی گئی ۔ ایس آئی اے ٹیم نے کچھ قابل اعتراض مواد ضبط کیا جس میں کچھ الیکٹرانک آلات اور ڈیجٹیل چیزیں بھی شامل ہے ۔