وزیر اعلیٰ کے ساتھ ماہی پروری، سولر پاور ،ڈل اور ولرجھیلوں کے تحفظ پر تبادلہ خیال
سرینگر//ناروے کے سفیر نیل رگنار نے یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقی کے دوران ناروے کے سفیر نے وزیر اعلیٰ کو اُن کی حکومت کی جانب سے بھارت میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر ، ماہی پروری، پون توانائی ،پن بجلی ،واٹر ٹریٹمنٹ اور مادرانہ صحت کے شعبوںمیں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔ناروے کے سفیر نے وزیرا علیٰ کو جانکاری دی کہ اُن کا ملک دنیامیں مچھلی کی برآمدات میں دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔انہوںنے وزیر اعلیٰ کو ناروے میں ماہی پروری کے لئے توانائی اور ٹیکنالوجی کے فروغ اور استعمال کے بارے میں بھی جانکاری دی۔وزیراعلیٰ نے ناروے کے سفیر کو حکومت کی جانب سے آلودگی پر قابو پانے ، تعمیراتی ڈھانچے کا قائم کرنے اور کئی کلیدی شعبوں بشمول باغبانی اور سیاحت کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میںبتایا۔محبوبہ مفتی نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے فروغ ، ماہی پروری کی ترقی ، جھیل ڈل اور جھیل ولر کو تحفظ فراہم کرنے اور ریاست میں پون و شمسی توانائی کے فروغ کیلئے ناروے کا تعاون طلب کیا۔