سرینگر /مزاحمتی قائدین نے جمعہ کو ناروے کے سابق وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران کشمیر میں جاری ہلاکتوں پر فوری روک اور کشمیر تنازع حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ناروے کے سابق وزیر اعظم کجل میگنے بینڈ وک ان دنوں کشمیر آئے ہوئے ہیں۔
مزاحمتی قائد اور حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا''ناروے کے سابق وزیر اعظم کجل میگنے بینڈوک کے ساتھ میٹنگ حوصلہ افزا رہی۔چونکہ ناروے تنازعات حل کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے جانا جاتا ہے، اس لئے کجل میگنے بینڈ وک کو بتایا گیا کہ وہ کشمیر تنازع حل کرنے اور یہاں جاری ہلاکتوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں''۔
ذرائع نے کہا کہ کجل میگنے بینڈوک کے ساتھ مزاحمتی قائدین ،میر واعظ اور سید علی گیلانی کی ملاقات حیدر پورہ میں گیلانی کے گھر پر ہوئی۔