اوسلو//ناروے کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ہفتے کے روز دار الحکومت اوسلو کے وسط سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کی طرف سے ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام نے وسطی اوسلو سے مشتبہ شخص کی گرفتاری کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر وسیع پیمانے پر تلاشی لی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قبضے میں لیا گیا بم محدود پیمانے پر تباہی پھیلانے کا سبب بن سکتا تھا۔ تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو ناروے کے پڑوسی ملک سویڈن میں ایک ٹرک ڈرائیور نے ٹرک شہریوں پر چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے تھے۔