بارہمولہ //شمالی ضلع بارہمولہ کے علاقے نارواو کے متعدد دےہات پےنے کے صاف پانی سے محروم ہےںجس کے نتےجے مےں مقامی آباد کو سخت مشکلات درپےش ہےں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پےنے کی صاف پانی کی قلت سے ان علاقوں مےں ہا ہا کار مچی ہوئی ہے اور لوگ صاف پانی کے اےک اےک بوندکےلئے ترس رہے ہیں۔ شےری ،فتح گڈھ،ہی ون ،کالے بن،ملہ پورہ ،کاو ہار ،لرےڈورہ،زنڈفرن ز وگےار،شالٹنگ،بدمولہ ،پہلی ہرن،آدورہ ،نملن،گلستان ،پالہ دجی،گوری وان اور کچہا مہ کے علاوہ کئی دےہات کے لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای پر غفلت شعاری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ ہذا کے متعلقہ افسران کی عدم توجہی سے پانی کی سپلائی بُری طرح سے متاثر ہوتی ہے اور لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہو رہے ہےں۔اےک مقامی شہری نثار احمد نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ محکمہ پی اےچ ای کی طرف سے اگرچہ علاقے مےںکئی سکےموں پرکام شروع کےا گےا تھا لےکن نامعلوم وجوہات کی بنا پرانہیں ادھورا چھوڑا گےا جس سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی پےنے کے صاف پانی سے محروم ہے۔