سرینگر//ناردرن کمانڈ کے آرمی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ، جنہوں نے پچھلے ہفتے آرمی کمانڈر کا عہدا سنبھالا ،نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی ۔ جنرل سنگھ نے گورنر کو ریاست کی سرحدوں پر موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ۔ گورنر نے آرمی کمانڈر کے ساتھ آنے والی امر ناتھ جی یاترا سے متعلق کئی معاملات پر بات چیت کی ۔ گورنر نے جنرل کو روشن مستقبل کی دعا کی ۔