بارہمولہ //شوکت علی اسٹےدےم بارہمولہ مےںسنےچر کو اےک ماہ سے جاری رےنج لےول نارتھ کشمےر سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہوا۔شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ، ہندواڑہ ، کپوارہ ، سوپور اور بارہمولہ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ سپورٹس فےسٹول مےں فٹ بال، ہاکی ، کبڈی ،ٹگ اف وار، والی بال ،کھو کھو کھےل شامل تھےں ۔ اختتامی تقریب پرمہمان خصوصی ڈی آئی جی شمالی کشمےر ودھ ہ کمار بریدی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے اس عزم کو ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوںکو کھیلوں میں حصہ لینے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے اور انہیں اپنا لوہا منوانے کے لئے بین الاقوامی سطح پر آگے آنا چاہئے ۔تقریب پر اچھی کار کردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسےم کئے گئے ۔ تقرےب مےں مےں اےس اےس پی بارہمولہ امتےاز حسےن ،اےس اےس پی بانڈی پورہ ،اےس اےس پی کپوارہ ،اےس پی سوپور اور اےس پی ہندوارہ کے علاوہ ضلع کے دےگر سےول آفسران بھی موجود تھے ۔