گاندربل//ارشاد احمد//شادی پورہ پولیس نے نارائن باغ میں مصدقہ اطلاع ملنے کی بنا پر چھاپہ مارکر 4جواریوں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت عبدالرحیم گورو،علی محمد ڈار،سعید شبیر اور شوکت احمد گنائی کے طور پر ہوئی۔جواریوں سے 12,320 روپے اور تاش کی گڑیاں برآمد کرکے کیس زیر نمبر53/17درج کرلیا۔