Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

نادیہ حسن کی کتاب’’نیلا قالین‘‘ تاثرات

Mir Ajaz
Last updated: November 22, 2024 9:37 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

قانتہ رابعہ

ایک باوقار اور موثر شخصیت بننے میں بچپن کا عرصہ بہت کارآمد ہوتا ہے ۔بچہ جو دیکھتا ہے جو سیکھتا ہے وہی لاشعوری طور پر بڑے ہو کر اس کی شخصیت کا جزو بن جاتا ہے۔
بچے کیا سوچتے ہیں ؟انہیں کیسا ہونا چاہئے ؟کیسا نہیں ہونا چاہئے ؟انہیں مستقبل میں کارآمد شہری بنانے کے لئے بچپن میں انہیں مطالعہ کی طرف راغب کرنا بہت ضروری ہے۔بچوں کے لئے وہ کتب جو انہیں مثبت سوچنا سکھائیں۔ توانا اور بھرپور حقیقی زندگی جینے کا ڈھنگ بتائیں۔ اردگرد رہنے والوں سے ان کے کیسے تعلقات ہوں یہ جِنوں، بھوتوں اور پریوں شہزادوں کی کہانیوں سے نہیں عام لوگوں کے عام مسائل پر مبنی کہانیوں سے پتہ چلتا ہے ۔بچہ تخیل کی بجائے حقیقت پسند بنتا ہے۔
ایسی ہی سادہ ، دلچسپ اور تجسس سے بھر پور روزمرہ زندگی کی کہانیوں پر مشتمل کتاب ’’ نیلا قالین‘‘ ہے۔ محترمہ نادیہ حسن کی تیس کہانیوں پر مشتمل اس کتاب میں ایک بھی کہانی ایسی نہیں جسے قاری غیر دلچسپ یا ناممکن کہہ کر بیچ میں چھوڑ دے۔
مصنفہ کی تمام کہانیاں مثبت انجام، چھوٹے فقروں اور دلچسپ پلاٹ پر تحریر کی گئی ہیں۔ ان کہانیوں کے مرکزی خیال بدیسی ادب سے ماخوذ نہیں بلکہ خالصتا ًان کے اپنے ذہن کی پیداوار ہیں۔ نادیہ حسن کا قلم سبک رفتار اور لکھنے کا انداز منجھے ہوئے قلمکار کا ہے۔ ان کی تمام کہانیوں کا آغاز اچھوتے اور چونکا دینے والے انداز سے ہوتا ہےجیسا کہ:
’’ چھان بورے والا ٹیں ڈبے والا‘‘۔’’ بس یار میرا دل وہاں جانے کو نہیں چاہتا‘‘ ( ایک رات)۔’’ تڑاخ۔ زوردار تھپڑ میرے نازک گال پر پڑا‘‘۔’’نیلا قالین ‘‘وغیرہ وغیرہ۔
ان کی تمام کہانیوں میں پڑھنے والے کے لئے سبق موجود ہے ایسا سبق جو آگے بڑھنے میں مدد دے۔ آپ انہیں موٹیویشنل کہانیاں بھی کہہ سکتے ہیں جیسے ’’ شکر قندی‘‘ ۔’’چھان بورے والا‘‘۔ کچھ کہانیاں ننھے منے بچوں کو جاسوس بننے پر ابھارتی ہیں جیسے’’ ایک بڑھیا کی کہانی۔‘‘
کچھ کہانیاں ایسی ہیں جن کے مرکزی مضمون بچوں کے لئے بڑے ہیں۔ یہ اگر تھوڑا سا انداز بدل کر بڑوں کے لئے لکھی جاتیں تو زیادہ بہتر ہوتا جیسا کہ’’ ایک سال بعد ‘‘۔’’ ایک رات ‘‘۔’’ دو دکانیں‘‘ وغیرہ۔ گو ان میں بھی بچوں کے لئے دلچسپی اور سبق موجود ہے۔
کچھ کہانیاں بہت ہلکے پھلکے انداز میں بچوں کو بہت بڑے اور مشکل کاموں کی طرف متوجہ کرتی ہیں جیسے’’ دیہاتی پولیس‘‘۔ اسی کتاب کے آخر میں موبائل استعمال کرنے کا ہدایت نامہ بھی موجود ہے۔ مجموعی طور پر یہ اچھی کتاب ہے، جس کے لئے میں پریس فار پیس پبلیکیشنز، مصنفہ اور جناب پروفیسر ظفر اقبال صاحب کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ بے شک بچوں کے لئے اصلاحی اور صاف ستھری کتابوں میں یہ خوبصورت اضافہ ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
رام بن اور بانہال میں دو الگ الگ سڑک حادثات، ایک ازجان ، پانچ زخمی
تازہ ترین
کولگام میں آدھی رات کو بھیڑ بکریوں کی بڑی چوری، 136 بھیڑیں غائب
تازہ ترین
اردو کسی مذہب کی علامت نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے تشخص کی دھڑکتی نبض ہے: وحید پرہ
تازہ ترین
سرینگرمیں متحدہ مجلس علماء کا اہم اجلاس منعقد، فرقہ وارانہ اشتعال انگیزیوں کے تدارک کے لیے پینل قائم
تازہ ترین

Related

کالممضامین

’’چاول کی آخری وصیت‘‘ جرسِ ہمالہ

July 14, 2025
کالممضامین

! اسرائیلی مظالم کے خلاف بڑھتا ہوا عالمی دباؤ | غذائی تقسیم کے مراکز پر بھی بھوکے فلسطینیوں کو قتل کیا جارہاہے

July 14, 2025
کالممضامین

چین ،پاکستان سارک کا متبادل پیش کرنے کے خواہاں ندائے حق

July 13, 2025
کالممضامین

معاشرے کی بے حسی اور منشیات کا پھیلاؤ! خودغرضی اور مسلسل خاموشی ہمارے مستقبل کے لئے تباہ کُن

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?