پونچھ// فوج نے 18 اگست کو نادانستہ طور پر ایل او سی عبور کر کے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں داخل ہونے والے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے تین لڑکوں کو جلد واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
فوج کی کرشنا گاٹھی بریگیڈ کے ایک سینئر افسر نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا”ہماری فوج نے پونچھ سیکٹر میں 18 اگست کو سہ پہر قریب تین بجکر 45 منٹ پر بھارتی حدود میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھی جس کے بعد ایک سرچ آپریشن کے دوران تین لڑکوںکو حراست میں لیا گیا“۔
انہوں نے کہا”یہ تین 9 سے 17 سال کی عمر کے تین لڑکے ہیں“۔
اب ان لڑکوں کو واپس وطن روانہ کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔