ریاسی //ریاسی پولیس نے ناجائز شراب کے کاروبار کے خلاف ایک خصوصی مہم میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر دو اشخاض مہندر کمار ولد نصیب چند اور دیس راج ولد منشی رام ساکنان ٹانڈا تحصیل و ضلع ریاسی کو گرفتار کیا ،جو کہ ناجائز طور سے شراب بنانے کا کام کرنے میں ملوث تھے۔ پولیس اسٹیشن ریاسی کے ا یس آئی گورویندر سنگھ کی قیادت میں پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ریاسی انسپکٹر جسبیر سنگھاور ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ریاسی نکھل گوگنا کی نگرانی میں اطلاع پر کاروائی کرکے فوری طور جائے موقعہ پر روانہ ہوئے اور چھاپہ مار کر دونوں مبینہ ملزمان سے 02لیٹر دیسی شراب اور 45 لیٹر لہن برآمد کیا ہے، جسے موقعہ پر ہی ضائع کر دیا گیا ۔دونوں مبینہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔اور ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر . 263/2017 درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔