ناجائز تعمیرات کے خلاف لاﺅڈا کی مہم جاری

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر// لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیو لپمنٹ اتھارٹی  نے غیر قانونی جمعرات کو بیلوارڈپر غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے 2ڈھانچوں کو سیل کیا ۔لاﺅڈا انفورسمنٹ ونگ نے ان 2دھانچوں کو سیل کرتے ہوئے منیجمنٹ آف آرٹ اینڈ لوم کو ہدایت دی کہ وہ کوئی بھی تعمیری کام نہ کریں ۔ لاوڈا کے انفورسمنٹ آفیسرنے ڈل اور نگین جھیلوں کے گرد و نواح میں غیر قانونی طور ڈھانچے تعمیر کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی کوئی بھی تعمیراتی کام ہاتھ میںنہ لیں ۔انہوںنے کہا کہ گرین بیلٹ علاقہ میں جو بھی غیر قانونی طورڈھانچہ تعمیر کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور ڈھانچہ کو مہندم کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جھیل ڈل اور اس کے گرد ونواح میں ناجائز تجاوزات ہٹانے کی مہم جاری رہے گی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *