سرینگر// شہر میںناجائز تجاوزات کو ہٹانے کیلئے سرینگر مونسپل کارپوریشن نے مہم چھیڑتے ہوئے غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے درجنوں ڈھانچوں کو مسمار کیا۔سرینگر کو سمارٹ سٹی فہرست میں شامل کرنے کے بعد انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر مونسپل حدود میںناجائز تعمیرات کو ہٹانے کیلئے مہم شروع کی ہے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی سخت ہدایت کے بعد مونسپل کارپوریشن ناجائز تعمیرات کو کھڑا کرنے کے سلسلے میںکسی بھی طور پر سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ایس ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ شالہ ٹینگ میںبغدادی ہوٹل کے متصل اگر چہ مونسپل کارپوریشن نے ناجائزطور تعمیر کئے گئے دکانوں کو کئی بار مسمار کیاتاہم انہیں پھر سے تعمیر کیا گیااور بالاآخرایس ایم سی افسران نے دبائو کے باوجود بھی اس عمارت کو مسمار کیا۔ادھر شہر خاص کے علاوہ سیول لائنز علاقوں میں بھی ناجائز تعمیرات کو مسمار کیاگیا۔عوامی حلقوں نے سرینگر مونسپل کارپوریشن کی اس کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مہم سے ٹریفک کی نقل و حرکت میں جہاں سدھا دیکھنے کو ملا رہا ہے وہیں بے ہنگم ٹریفک سے بھی لوگوں کو کسی حد تک نجات مل گئی۔ایس ایم سی کمشنر ڈاکٹر شفقت نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ناجائز تعمیرات کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گااور مرتکب لوگوں کے خلاف کارروائی میں بھی تیزی لائی جائے گی۔