جموں//جموں کشمیر اسپورٹس کونسل نے کہا ہے کہ وہ ہندستانی مرد نابینا کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنا چاہتا ہے اور یہ ان کے لئے فخر کی بات ہے اور وہ اس کے لئے مکمل طور پر تیار ہے . کونسل کے سیکرٹری وحید الرحمن نے بدھ کو یو این آئی سے بات چیت کے دوران کہا "ہندستانی نابینا کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر مھنتش جی ۔کے نے کہا ہے کہ ٹیم نے جموں کشمیر میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے . ٹیم چاہتی ہے کہ وہ جموں کشمیر میں دوستانہ میچ کھیلے اور یہاں کے لوگوں اور نوجوانوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرے ۔ ہمارے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے . "ریاست کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی ریاست اسپورٹس کونسل کی صدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی اطلاع ریاست کے وزیر کھیل عمران رضا انصاری کو بھی دے دی گئی ہے اور وہ بھی اس کے اہتمام کے حق میں ہیں. سکریٹری نے کہا، "ہم اس بات سے بے حد خوش ہیں کہ انہوں نے جموں کشمیر میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور اگر ہم ہندوستانی نابینا کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرتے ہیں تو یہ ریاست کے لئے بڑے فخر کی بات ہوگی۔ ایک بار میچ کے اہتمام کرنے کی تصدیق ہو جائے تو جلد ہی جگہ بھی منتخب کر لی جائے گی. "ہندستانی نابینا کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں ایشیا ٹوئنٹی -20 چیمپئن شپ جیتی ہے ۔یو این آئی۔