Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

نابالغوں کی مشقت….ایک خطرناک روایت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 14, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 زمانے کی ترقی کے ساتھ ساتھ لوگوں کے طرز زندگی میں جو تبدیلی رونما ہورہی ہیں اُس کے متعدد مثبت اور حوصلہ افزاءپہلو ہیںلیکن اس کے ساتھ ساتھ اسکے کچھ منفی پہلو بھی ہیں، جو سماجی سطح پر نہ صرف نقصان دہ ہیں بلکہ مستقبل میںایک غلط روایت قائم کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ایک انتہائی اہم پہلو زندگی کے مختلف شعبوں میں نابالغوں حتاکہ بچوں سے خدمات لینے کا ہے۔ آج شہر اور قصبہ جات میں جگہ جگہ چھوٹے چھوٹے بچوں کو گھریلو نوکروں کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ دوکانوں اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سیلز مینوں اور کنڈکٹروں کی حیثیت سے کام کرنے والے نابالغوں کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے۔ ریاست میں نافذ لیبر قوانین کے تحت اگر چہ یہ ایک سنگین جرم ہے لیکن یہ سب کچھ کُھلی آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے اور متعلقہ محکمہ اس صورتحال سے بے خبر لگ رہا ہے۔ اگر چہ محکمہ کے پاس اس صورتحال سے نمٹنے  کےلئے نفری کی کمی نہیں مگر اس کے باوجود زمینی سطح پر کارکردگی کا کوئی نام و نشان نظر نہیں آتا ۔ اخباری اطلاعات کے مطابق محکمہ نے946انسپکشن کئے ہیں لیکن ان میں صرف دو مقامات پر نابالغوں کو گھر یلو نوکروں کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے پایا گیا ہے، حالانکہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ ایسے واقعات جابجا نظر آتے ہیں اور مقامی ہی نہیں بلکہ غیر مقامی بچے بھی ایسے کاموں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ دوکانوں اور فٹ پاتھوں پر نابالغ سیلز مینوں کی تعداد اچھی خاصی ہے ،جبکہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں بھی انکی چیخ و پکار سنائی دینا کوئی انہونی بات نہیں ہے۔ اگر اسکی بنیادوں کا تجزیہ کیا جائے تو یہ حقیقت کھل کر سامنے آتی ہے کہ ان نابالغوں میں اکثر غریب اور مفلوک الحال طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور گھریلو و اقتصادی مجبوریوں کی وجہ سے چھوٹی عمر میں کام کاج کرنے کےلئے مجبور ہو جاتے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ نہ صرف حکومت کےلئے ایک چلینج ہے بلکہ سماج کےلئے بھی ایک کُھلا امتحان ہے، جن میں حقوق اطفال کی پامالی کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے لیکن سبھی اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے بیٹھے ہیں۔ اس حوالے سے سماجی خدمات میں مصروف مختلف گروپوں پر بھی یہ ذمہ داری عائید ہوتی ہے کہ وہ اس ساری صورتحال کا جائزہ لیکر اُن کنبوں کو فہمائش کرنے کے علاوہ انکی مالی امداد واعانت کی کوشش کریں جنہیں مجبوراً اپنے بچوں کو مشقت پر بھیجنا پڑتا ہے۔ کلہم طور پر جہاں ایک جانب اس گھمبیر مسئلے پر سماجی بیداری پیدا کرکے عام لوگوں کو نابالغوں کے بنیادی حقوق کے بارے میں مثبت طور آگاہ کرنے کی ضرورت ہے وہیں دوسری جانب انتظامیہ پر یہ فرض عائید ہوتا ہے کہ وہ اس غیر قانونی عمل پر قدغن لگانے کےلئے پوری قوت کے ساتھ سامنے آئے اور لبیر قوانین کے ساتھ ساتھ نابالغوں کے حقوق کی پامالی کے قوانین کے تحت ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کریں جو گھریلو یا تجارتی اغراض سے نابالغوں کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو آنے والے وقت میں یہ غیر قانونی عمل ایک ایسی روایت اختیار کریگا، جو بادی النظر میں سماج کا ایک لازمی حصہ بن جائیگا ہے۔ محکمہ لیبر کے پاس افرادی  قوت کی کوئی کمی نہیں، جو اس غیر قانونی عمل کو روکنے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو۔ صرف عزم باندھنے اور عمل کرنے کی ضرورت ہے۔کیا اس سمت میں کوئی پیش رفت ہوتی ہے ، یہ دیکھنے کی چیز ہوگی؟۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امرناتھ یاترا کے لیے 8,600سے زائد یاتریوں پر مشتمل چھٹا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ
تازہ ترین
گالندر پانپور میں دلخراش سڑک حادثہ ،2ازجان، 3مضروب
تازہ ترین
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?