راجا ارشاد احمد
گاندربل//گاندربل میں ایک چونکا دینے والے واقعے میں اتوار کی صبح بٹہ سر _ سہ پورہ رابطہ سڑک پر ایک مقامی نابالغ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی، جس سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔اطلاع ملنے کے فورا بعد پولیس اسٹیشن کھیر بوانی کے ایس ایچ او گلزار احمد کی قیادت ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر لاش کے ارد گرد جائزہ لے کر تحقیقات شروع کردی۔موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے لاش کو قانونی طبی معائنے کے لیے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرنے کے لئے ضلع ہسپتال گاندربل منتقل کردیا.۔اس واقعہ سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔مقامی آبادی نے غم کا اظہار کیا اور موت سے متعلق حقائق کو سامنے لانے کے لیے فوری اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔مقامی خواتین نے بتایا کہ “دو بہنیں اتوار کی صبح گھر سے 5 سو میٹر کی دوری پر موجود کھیت کھلیان میں جارہی تھی کہ ایک نجی کار دونوں بہنوں کے قریب آکر رک گئی جس میں ڈرائیور سمیت تین افراد سوار تھے جنہوں نے دونوں بہنوں کو گاڑی میں گھسیٹنے کی کوشش کی تاہم بڑی بہن جس کی عمر 20 سال سے زائد تھی اپنے آپ کو بچانے میں کامیاب ہوکر گھر کی طرف بھاگنے میں کامیاب ہوگئی.۔گھر پہنچ کر اس نے سارا ماجرا گھر والوں کو بتایا جو جلدی جائے وقوعہ کی جانب دوڑ پڑے.۔جہاں لوگوں نے پہلے ہی نابالغ لڑکی کی لاش برآمد کی تھی”_اس سنسنی خیز واردات کی وجہ سے مقامی آبادی سراپا احتجاج بن گی اور قاتل کو پکڑنے کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے.۔اس موقع پر ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال سہ پورہ پہنچ گئے اور مظاہرین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ”پولیس تمام زاویہ سے جائزہ لے رہی ہے. بہت جلد اس میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے گاواضع رہے اس سے قبل 14 جولائی 2025 کو صفاپورہ گاندربل میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک خاتون سے زیادتی کرکے اس کا قتل کردیا گیا تھا ۔