سرینگر//نائک باغ ابو بکر کالونی گزشتہ اےک ہفتے سے پےنے کے پانی سے محروم ہے جس کے نتےجے مےں ےہاں مقےم مکےنوں کو شدےد ترےن مشکلات درپےش ہے۔ مکےنوںنے بتاےا کہ رہائشی کالونی مےں مکےنوں کو صاف پانی مہےا کرنے کی غرض سے پائپیں بچھائی گئیں اور حال ہی مےں پانی کی سپلائی بھی بحال کی گئی تاہم نصف کالونی ہی اس سہولےت سے مستفےد ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی نصف رہائشی کالونی پےنے کے پانی سے محروم ہے اور خواتےن کو پانی کی بالٹی حاصل کرنے کےلئے کئی کلو مےٹر مسافت طے کرنی پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ متبادل طور پر ٹےنکر وں کے ذرےعے پانی فراہم کےا جاتا تھا لےکن ٹےنکر ڈرائےور بےمار پڑنے سے اب ےہ متبادل سہولےت بھی بند ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ےہ معاملہ اعلیٰ حکام کی نوٹس مےں بارہا لاےا گےا لےکن ابھی تک اس ضمن مےں ٹھوس اور موثر اقدامات نہےں اٹھائے گئے۔