یواین آئی
حیدرآباد//تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو آج دوبارہ دہلی کا دورہ کریں گے جہاں وہ این ڈی اے اتحادیوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ تلگودیشم پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے پہلے ہی دعوت نامہ موصول ہو چکا ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں تلگودیشم نے 16 حلقوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اے پی کی حکمران پارٹی اس طرح این ڈی اے اتحاد کا اہم حصہ بن گئی ہے۔ دوسری جانب چندرا بابو کی قیامگاہ پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے گنٹور ضلع کے دو اے ایس سی کی ہدایت پر حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے ایم ایل ایز، ایم پیز اور عہدیدار چندرا بابو سے ملنے آرہے ہیں۔اس دوران ٹی ڈی پی پولیٹ بیورو کے رکن اور ایم ایل اے گورنتلا بوچیا چودھری نے جمعرات کے روز یہاں میڈیا کو یہ اطلاع دی کہ 11 جون کو قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے انتخاب کیلئے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہوگی اور12جون کو وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کیا جائے گا۔