نئی دہلی// نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے چھتیس گڑھ میں ماؤ نوازوں کے حملے میںہلاک ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ نائیڈو نے اتوار کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ وہ حملے میں زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کی تمنا کرتے ہیں۔نائب صدر نے کہا ’’میں چھتیس گڑھ میں ماؤنواز مخالف مہم میںہلاک ہوئے حفاظتی دستوں کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور اس مہم میں زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔