بانڈی پورہ// نائدکھے سوناواری میں بجلی رسیونگ اسٹیشن بیکار ہونے کے نتیجے میںنہ صرف ایک وسیع علاقہ گھپ اندھیرے میں ہے بلکہ لفٹ اریگیش پمپ بیکار ہونے سے دھان کے کھیت بھی سوکھ گئے ہیں ۔علاقے کے ایک وفد نے اس ضمن میںڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ خورشید احمد سنائی کو آگاہ کیاکہ نائندکھے کے ملحقہ دیہات رسیونگ سٹیشن خراب ہونے سے گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں ۔انہوں نے ڈی سی کو بتایا کہ اگرچہ چیف انجینئر پی ڈی ڈی کشمیر سے مداخلت کا مطالبہ کیا تھا لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے چیف انجینئر پی ڈی ڈی کو وفد کے سامنے فون پرصورتحال سے آگاہ کیا۔وفد کے مطابق چیف انجینئر نے ڈی سی کو یقین دلایا کہ اگلے چند روز میں بجلی بحال ہوگی۔