گاندربل //نائدکھے سوناواری میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب 7سالہ کمسن بچہ نہانے کے دوران نالہ میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔ 7سالہ مومن مشتاق ڈارولد مشتاق احمد ڈار ساکنہ بٹی پورہ نائیدکھے اپنے ہم عمر دوستوں کے ہمراہ گرمی کی شدت سے بچنے کی خاطر بٹہ پورہ نائیدکھے نالے میں نہانے گیا جس دوران وہ پانی کے تیز بہاﺅ میں پھنس کر لقمہ اجل بن گیا۔ جب تک مقامی لوگوں نے اسے پائپ سے باہر نکالا اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔اس موقع پر اگرچہ اسے نزدیکی طبی مرکز پر پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔اس کی لاش جب اس کے گھر لائی گئی تووہاں کہرام مچ گیا۔