نیامی // افریقی ملک نائجر کے ٹلبیری علاقے میں مسلح حملہ آوروں نے کم از کم 19 افراد کا قتل کردیا۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی ہے۔
ایکٹونائزر نیوز آو¿ٹ لیٹ نے گذشتہ روز اطلاع دی کہ حملہ آوروں نے ٹلبیری علاقے میں واقع ٹونڈی کیویڈی قصبے کے تین دیہاتوں پر حملہ کیا جو مالی کی سرحد کے قریب ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس سے قبل ایک دن موٹرسائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے تین دیہاتوں پر حملہ کیا اور دکانوں میں لوٹ مار کی۔
یو این آئی کے مطابق اس افریقی ملک میں القاعدہ اورآئی ایس کے گروہ سرگرم ہیں، یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ گاو¿ں پر کس گروہ نے حملہ کیا ۔