رمیش کیسر
نوشہرہ //نائب وزیر اعلیٰ نے ڈاک بنگلہ نوشہرہ میں محکمہ تعمیرات کے جائیزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ( پی ڈبلیو ڈی ) ، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا ( پی ایم جی ایس وائی ) اور روڈ اینڈ بلڈنگ( آر اینڈ بی) شامل تھے ۔ اجلاس کا مقصد جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائیزہ لینا اور خطے میں ابھی شروع ہونے والے منصوبوں کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے پروجیکٹ پر عملدرآمد کے تمام مراحل میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جاری کاموں کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے عہدیداروں کو ہدائت دی کہ وہ ڈیڈ لائن کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں اور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل میں رکاوٹ بننے والی کسی بھی رکاوٹ کو دور کریں ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے بعض کاموں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور محتاط منصوبہ بندی اور عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ زیر التواء پروجیکٹوں کی ترجیحی فہرست تیار کریں اور ان کے جلد آغاز کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ معیار پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کی جا سکتا کیونکہ یہ منصوبے خطے کی مجموعی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اہم ہیں ۔ میٹنگ کے دوران حکام نے مختلف منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں اپ ڈیٹس فراہم کیں اور چیلنجز کو اجاگر کیا ، جن میں فنڈنگ کی رکاوٹیں ، حصول اراضی کے مسائل اور تکنیکی مشکلات شامل ہیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے انہیں ن چیلنجوں سے نمٹنے اور آسانی سے عملدرآمد میں سہولت فراہم کرنے میں حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔